380146 4218075 akhbar

پرائیویٹ سکول کے بچوں کے فیس حکومت ادا نہیں کر سکتی-صوبائی وزیر تعلیم

پشاور: صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعنیاتیوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کا آج سے باقاعدہ آغاز کررہے ہیں.ای ٹرانسفر شروع کرنے کا مقصد بغیر کسی سفارش کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے طریقہ کار کو شفاف بنانا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ای ٹرانسفر کے طریقہ کار کو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گے. اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکول کے بچوں کے فیس حکومت ادا نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت15 ہزار اساتذہ نے تبادلوں اور تعنیاتیوں کیلئے رجسٹریشن کی ہے.اساتذہ کی 11 ہزار اسامیاں خالی ہے.اس سال جون تک 22 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ابھی سکول بند ہے. بچوں کو آن لائن تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے پر محکمہ تعلیم کام کر رہی ہے .انہوں نے کہا کہ یہ چھٹیاں گرمی کی چھٹیاں تصور کی جائے گی.گرمی کے موسم میں سکولوں میں بچوں کو گرمی سے بچانے کے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں گے.یکم جون تک تمام طرزِ امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں.وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بورڈز امتحانات کے حوالے سے حالات کے تناظر میں مزید فیصلے کیے جائینگے.حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ بچوں کا ٹائم ضائع نہ ہو.انہوں نے کہا کہ والدین کو20 فیصد فیسوں میں رعایت پر بات چیت جاری ہے سکولز مالکان رعایت پر آمادہ نہ ہو تو فیس اقساط میں ادا ہوگی.

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا