شعیب ملک اور رمیز راجا کے درمیان نوک جھوک

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے خود سمیت محمد حفیظ اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کے ایک ساتھ ریٹائر ہونے کی تجویز دی ہے جس کے جواب میں رمیز راجا نے ان سے سوال کیا ہے کہ وہ کس چیز سے ریٹائرمنٹ ہوں۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھوک دیکھی گئی جہاں شعیب ملک نے رمیز راجا کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ لینے کے مشورے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں کیریئر کے اختتام پر ہیں، مل کر ریٹائر ہوجاتے ہیں، آئیں مل کر 2022 کے لیے اس کا منصوبہ بناتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں محمد حفیظ کو بھی ٹیگ کیا اور اس کے ساتھ ہیش ٹیک بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا مذاق۔