تفتان سے خیبر پختونخوا آنے والے 1106زائرین لاپتہ

پشاور :تفتان سے خیبر پختونخوا آنے والے 1106زائرین لاپتہ ہوگئے جس کے بعد پولیس اور ملحقہ ادارے ان کی تلاش میں متحرک ہوگئے اکثریت زائرین کی تعداد پشاور سے ہے ،رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد میں پشاور کے مختلف علاقے سے درجنوں زائرین شامل ہیں .پولیس کے مطابق زائرین فون تک نہیں اٹھا رہے ہیں اور اکثر نے فون بند کر دیے ہیں. زائرین نے پاکستان داخل ہوتے وقت اپنے پتے بھی غلط درج کر وائے .پولیس اور دیگر اداروں نے زائرین کا لسٹ تیار کرکے رپورٹ اعلی حکام کو پش کر دی ہے ،جس کے بعد اسے افراد کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے.