ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی .نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2336 تک پہنچ گئی.سندھ میں 1214 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 656 اور اسلام آباد میں 113 ہوگئی: بلوچستان میں 220 گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوئے: آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 34 ہوگئی: رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 52 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 48 فیصد مقامی طور پر پھیلے.ملک بھر میں اب تک 762 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے: کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 71 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 نئی اموات سامنے آئیں.سندھ میں 22، پنجاب میں 19، کے پی کے میں 25 مریض زندگی کی بازی ہار گئے.گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق.وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔اب تک 57 ہزار 836 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2457 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.ملک کے 698 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 11508 بیڈز کی سہولت موجود ہے: رپوٹ کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1411 ہے ملک میں کورونا وائرس کے 50 مریض تشویشناک حالت میں ہیںملک بھر میں 350 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر17393 افراد افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے.