tiger force 1

وزیر اعظم کاٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر دیا.کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا گیا.کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھا دیا گیا.وزیراعظم کا نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام کچھ دیر میں جاری ہو گا.کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں.وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کر لیا گیا.وزیراعظم نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کر دی .وزیراعظم کا لاکھوں نوجوانون کی جانب سے پروگرام میں شمولیت پر اظہارتشکر.وزیراعظم کی مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کی .ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں.

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار