تیمور جھگڑا کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد : تیمور جھگڑا نے کورونا وائرس کے حوالے سےوزیرِاعظم عمران خان کو خیبر پختونخوا کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ کورونا وباء سے صوبے کی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں اب تک کے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی وزیر صحت سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کورونا وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

تیمور جھگڑا نے کے مطابق وزیرِ اعظم نے کورونا کے تدارک کے لیے اقدامات کے دوران غریب اور دیہاڑی دار طبقے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔