لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ڈھڈنیال ، رکھ چکری، چری کوٹ اور باروہ سیکٹر میں اشتعال انگیزی،بھارتی فوج نے دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا.

پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی،پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کرنیوالی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا،بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 4زخمی ہوئے ہیں،بھارتی اشتعال انگیزی سے ڈھڈنیال سیکٹر میں 2سالہ محمد حسیب شہید.