پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کو رونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے

پشاور: پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کو رونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ، ایف سی ہیڈ کواٹر (ریلوے کالونی) کا رہائشی ہسپتال ایل ار ایچ میں زیر علاج تھا ، چھ روز قبل ان کا ٹیسٹ پا زیٹو آیا تھا بعد میں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ، مریض کو تین دن پہلے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے پندرہ فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا ، ظفر سرفراز پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کے رکن تھے ، ظفرسرفرازایک نجی بینک میں کیشئر کی حصیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے