1 95

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 تک پہنچ گئی ترجماننیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2594کیسز اور سندھ میں 1411 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 744بلوچستان سے 228 جبکہ اسلام آباد میں 131 کیس رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں 224اور آزاد کشمیر 40 کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے،اب تک 1095مریض صحتیاب ہوچکے اور 93افرادجاں بحق ہوئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کرونا وائرس کے باعث جانبحق ہوئے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3233 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے: اب تک 65114 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں: ملک کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری