پی ٹی وی نے آج سے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

اسلام آباد :معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ پیغام پی ٹی وی نے آج صبح آٹھ بجے سے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے، کورونا وباء کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے۔ اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔