1234

شرمین عبید چنائے کی مختصر فلم ہوم 1947 آخری حصہ’ڈارک سیکرٹس‘جاری

ویب ڈسک: شرمین عبید چنائے کی مختصر فلم ہوم 1947 آخری حصہ’ڈارک سیکرٹس‘جاری کر دیا گیا ہے،

دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے گذشتہ سال مختصر سیریز بیلا کے ساتھ ویب سیریز ہوم 1947 کا آغاز کیا تھا، جس کی ہدایتکاری لال کبوتر شہرت کے ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

فلم کی کہانی 1947ء میں لوگوں کی ہجرت پر مبنی ہے، فلم7سیریز پر مشتمل تھی جس کی کی ساتویں اور آخری فلم’ڈارک سیکرٹس‘ جاری کر دی گئی ہے ۔

ایک منت 45سیکنڈ پر مبنی اس مختصر فلم میں پاک۔ بھارت علیحیدگی کی یادیں بیان کی گئی ہیں جس میں ایک بزرگ خاتون اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ کیسے ان کی والدہ کو مارا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ سیریز ان لاکھوں افراد کی زندگیوں اور کہانیوں سے متعلق ہے جو 1947 میں دو نئی آزاد ریاستوں ہندوستان اور پاکستان کی تشکیل کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔