news 1586845442 4994

گوگل نے اپنا ڈوڈل کرونا سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا

ویب ڈیسک : گوگل نے اپنا ڈوڈل کرونا سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا

 اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر ’گوگل کے آخری حروف یعنی ای‘ ایک منی بس میں بیٹھا ہے اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے،

ڈوڈل کے پیغام کے زریعے تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرز کا شکریہ ادا کرنا تھا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا.گوگل ڈوڈل 14 اپریل: پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام رہا۔گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہا ہے ویسے ویسے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں۔