تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم انکے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے۔ لاک ڈان کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچا کے تمام اقدامات کو مزید مثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ان کا نصب العین ہے.