راولپنڈی میں میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

راولپنڈی :ڈھوک سیداں کی حدود کمال آباد سے کرونا وائرس کے مبینہ دو مریض سامنے آ گئے .ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،متاثرہ جوڑے کو محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .محکمہ صحت کی ہدایت پر کمال میں واقع دو نجی کلینک بھی سیل کر دیئے گئے .متاثرہ شہری کے گھر کو بھی سیل کر دیا گیا،میل جول رکھنے والوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی .راولپنڈی ڈویژن میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 138 جبکہ ہلاکتیں 6 ہو گئی.