ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نیکورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیا .ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 4435 ہوگئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2945 تک پہنچ گئی. سندھ میں 1518 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے.خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 865 اور اسلام آباد میں 140 ہوگئی.بلوچستان میں 240 گلگت بلتستان میں 234 کیسز رپورٹ ہوئے.آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46 ہوگئی.مجموعی طور پر 45 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 55 فیصد مقامی طور پر پھیلے.ملک بھر میں اب تک 1446 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے.کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 107 تک پہنچ گئی.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 نئی اموات سامنے آئیں:.سندھ میں 35، پنجاب میں 28، کے پی کے میں 38 مریض زندگی کی بازی ہار گئے: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 2 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق.وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا.اب تک 73 ہزار 439 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3280 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.ملک کے 588 ہسپتالوں میں 1496 مریض داخل.ملک میں کورونا وائرس کے 44 مریض تشویشناک حالت میں ہیں.ترجمان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 352 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے 16387 .افراد افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے.