unnamed 20

تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹس کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع

اسلام آباد:وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹس کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کرونا کے پھیلاوء کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے.

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000 روپے فیس کے عیوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں، نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئ ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں تو اس صورت میں بیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی،مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی.

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی