بے احتیاطی نہ کریں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔ شنیرا اکرم

ویب ڈسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے بیزار ہوچکے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ بچے دوستوں سے مل رہے ہیں، نوجوان سڑکوں پر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور فیملیز بھی میل جول جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن بیوقوفی نہ کی جائے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1252110040410062851?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1252110040410062851&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fshaniera-akram-appeals-to-follow-lockdown%2F