حکومت کو عوام کے وسائل غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کرنے کا کوئی اختیار نہیں- سردارحسین بابک

پشاور : ANP کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بی آر ٹی کرپشن و تبدیلیوں پر نیب کی خاموشی مضحکہ خیز ہے،نیب اگر اربوں روپے کا ضیاع نہیں پوچھے گا تو عوامی سطح پر پوچھا جائیگا،نیب وضاحت کرے کہ انہیں بہت بڑے میگا کرپشن سیکنڈل پر ہاتھ ڈالنے سے کون روک رہاہے.

غیر ضروری اور لاحاصل منصوبے نے صوبے کو مالی طور پر دیوالیہ کردیا ہے، آج ان سخت حالات میں حکومت اضلاع کو مقررہ اور ضروری رقم نہیں دے سکتی.