Screen Shot 2020 04 21 at 5.57.18 PM

ماہ رمضان عبادت کامہینہ ہے،لوگوں کومساجدمیں جانےسےنہیں روک سکتے- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکواس وقت کوروناچیلنج کاسامناہے،ایک طرف کورونااوردوسری طرف اس کےاثرات پرہرجگہ بات ہورہی ہے،پاکستان میں 192افرادکوروناوائرس سےجاں بحق ہوچکےہیں،امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد40ہزارسےتجاوزکرچکی ہے،یورپ میں بھی ہلاکتوں کی تعدادہزاروں میں ہے.

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے مزید کہا کہ کسی ملک کونہیں پتہ کہ کوروناپرکب تک قابوپایاجائےگا،تمام قومیں سوچ رہی ہیں کہ کیسےہلاکتوں سےبچاجائے،فرانس نےلاک ڈاوَن میں نرمی کردی ہے،امریکہ، اٹلی اوراسپین بھی لاک ڈاوَن میں نرمی کاسوچ رہےہیں،دنیامیں کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاوَن نہیں چل سکتا،ہماراچیلنج ترقی یافتہ ملکوں سےبڑاہے.

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹائیگرفورس رضاکارفورس ہے،بلاوجہ تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے،ہمیں اپنےلوگوں کوکوروناکےساتھ غربت سےبھی بچاناہے،ماہ رمضان عبادت کامہینہ ہے،لوگوں کومساجدمیں جانےسےنہیں روک سکتے،علماکےساتھ صدرعارف علوی نےملاقات کی،20نکات پراتفاق کیاگیا،اگررمضان میں یہ بیماری زیادہ پھیلتی ہےتواپنے فیصلےپرنظرثانی کرسکتےہیں.

اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا تھا کہ پوری قوم کوروناوباکےخلاف متحد ہے،سمارت لاک ڈاوَن پرتمام وزرائےاعلیٰ سےمشاورت ہوچکی ہے ،سمارٹ لاک ڈاوَن پرتمام وزرائےاعلیٰ سےمشاورت ہوچکی ہے.

فوکل پرسن کوروناوائرس ڈاکٹرفیصل نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ 25اپریل تک کوروناکیسزکی تعداد12ہزارتک جانےکاامکان ہے،ابھی تک 192افرادکوروناوائرس سےجاں بحق ہوچکےہیں،ہم سب کواحتیاطی تدابیرپرعمل کرناہوگا،وزیراعظم کاکوروناٹیسٹ ہوگا.

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ثانیہ نشتر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ 13دنوں میں 50لاکھ خاندانوں کوامداددی گئی،اب تک 60ارب روپےسےزیادہ رقم تقسیم ہوچکی ہے،حکومتی مخیرحضرات اورفلاحی تنظیمیں کی ریلیف کاموں میں معاونت چاہتی ہے،
احساس راشن پورٹل مخیرحضرات،فلاحی اداروں کومستحق افرادتک پہنچنےمیں معاون ثابت ہوگا، یقینی بنایاجاسکےگاکہ امداد اورراشن مستحق خاندانوں کےمتعلقہ افرادتک پہنچ سکے.

حماداظہر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ایک پیکج لےکرجارہےہیں،پیکج ان لوگوں کیلئےہےجوموجودہ صورتحال میں بےروزگارہوئےہیں،بجلی پیکج پربھی کام کررہےہیں،کاروباری حضرات کوبجلی کی مدمیں فائدہ پہنچاناچاہتےہیں