pic 1556796219

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نوشہرہ کے علاقہ جبہ تر خٹک چراٹ آمد

نوشہرہ : مصیبت کی اس گھڑی میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے درجنوں مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقاراور پاک آرمی کے کرنل خالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فوڈ پیکج تقسیم کے دوران پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں نے کروناوائرس کے خفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے لوگوں کے درمیان طے شدہ فاصلہ برقرار رکھا تھا۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انکے زندگی کا اولین مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہیں۔
غریبوں او مستحق افراد کی مدد سے جو سکون ملتا ہے اسکی کوئی ثانی نھیں۔ اس وقت ملک کروناوائرس وائرس کی ضد میں ہے اور کاروباری طبقے سمیت مزدورکار طبقہ بھی کافی متاثر ہوچکا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم غرباء اور مستحق افراد کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ ہم سے جتنا ہوسکے گا پورے پاکستان میں ضرو رت مندوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں امداد کی کوشش کرینگے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات