1 106

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دئیے .ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی،بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئیرپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے.ملک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے. کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 تک پہنچ گئی.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں.سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہو گئے ،وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے . اب تک 118020 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2521 مریض زیر علاج ہیں. ملک میں کورونا وائرس کے 58 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا