123 2

کورونا سےملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کی موت ہوئی کل اموات 224 اور کیسیز 10,513 ہو گئی

ویب ڈسک : کورونا سےملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کی موت ہوئی کل اموات 224 اور کیسیز 10,513 ہو گئی

224 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

 ملک میں کرونا کے 7952 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4590 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3373 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، خیبر پختون خوا میں وائرس کے 1453 سامنے آ چکے ہیں، بلوچستان میں 52 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 51 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 290 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 204 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، پاکستان میں تاحال ایک لاکھ 24 ہزار 549 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں