پاک فوج کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھر پور مدد کررہی ہے- آئی ایس پی آر

راولپنڈی :  پاک فوج ملک بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19 ) کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی بھر پور مدد کررہی ہے، پاک فوج نے امدادی سرگرمیوں کے دوران 3لاکھ 50 ہزار سے زائد امدادی پیکیج بھی تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے عطیہ کی گئی تنخواہوں سے بنیادی اشیائے خوردونوش پر مشتمل امدادی سامان ملک کے مختلف حصوں باالخصوص دور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں ، ناداروں ، بیواوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اب تک امدادی پیکیج تقسیم ہونے والے علاقوں میں آزاد کشمیرکے علاقے مظفرآباد ، کیل ، وادی لیپہ ، وادی نیلم ، وادی جہلم ، باغ ، راولاکوٹ ، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور، گلگت بلتستان کے علاق گلگت ، سکردو ، جگلوٹ ، استور ، ہنزہ نگر ، دیامیر ، گاہکوچ اور چلاس، بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، خضدار ، ژوب ، سبی ، اورماڑہ ، آواران ، تفتان ، دالبندین ، واشک ، پنجگور، سندھ کے علاقے کراچی ، پنوں عاقل ، حیدرآباد ، بدین ، چھور ، نوشہرو فیروز، پنجاب کے علاقے راولپنڈی ، جہلم ، مری ، ملتان ، ڈی جی خان ، اوکاڑہ ، خانیوال ، لیہ ، راجن پور ، ساہیوال ، مظفر گڑھ ، لاہور ، رحیم یار خان ، میلسی، اٹک ، بہاولنگر ، ڈیرہ نواب صاحب ، فورٹ منرو ، فیصل آباد ، وہاڑی ، بہاولپور ، لودھراں ، قصور ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، منگلا ، پاکپتن ، خوشاب ، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ، جھنگ ، میانوالی ، چکوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، کھاریاں ، بھکر ، حافظ آباد ، نارووال ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہا¶الدین اورگجرات اور خیبر پختونخوا کے علاقے رسالپور ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈی آئی۔ خان ، بنوں ، تربیلا ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد ، باجوڑ ، ٹانک ، میرانشاہ ، خیبر ، چراٹ ، مردان ، وارسک ، تھل ، میرعلی اور رزمک شامل ہیں