The Google Meet App

گوگل ویڈیو کانفرنسنگ ایپ یکم مئی سے بالکل مفت کر دی گئی

ویب ڈسک : گوگل ویڈیو کانفرنسنگ ایپ یکم مئی سے بالکل مفت کر دی گئی

گوگل کے اعلامیہ کے مطابق گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ صارفین کے لیے صرف جی میل اکاؤنٹ ضروری ہوگا۔

گوگل کی میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ اس سے قبل چھ ڈالرز ماہانہ کی عوض فراہم کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اس سے قبل ایپ استعمال کرنے کے لیے صارف کو ماہانہ 6 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی تھی مگر کورونا لاک ڈاؤن کے بعد بڑھتی ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے سروس کو بالکل مفت کردیا۔

گوگل صارفین ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ میٹ ایپ کےذریعے 100 سے زائد صارفین بیک وقت ویڈیو کانفرنس پر بات کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلیکیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی اور انہیں بذریعہ ای میل مطلع کیا جائے گا کہ وہ اپنا آئی ڈی بنا لیں۔

گوگل کو فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے یہ سروس 30 ستمبر تک بالکل مفت کردی گئی ہے ۔