covid 1

ملک میں کورونا سے کل اموات 440 ہوگئیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی

ملک میں کورونا سے کل اموات 440 ہوگئ اور متاثر مریضوں کی تعداد 19103 حو گئ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور آج مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 19103 ہوگئی جبکہ اموات 440 تک پہنچ چکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہزار 846 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 989 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4,817 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

تاہم اپریل کے آغاز سے کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اور صرف ایک ماہ یعنی 30 اپریل تک ملک میں متاثرین ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اسی عرصے میں 359 اموات بھی ہوئیں۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 363 کیسز اور 8 اموات سامنے آگئیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 640 کیسز اور 6 اموات سامنے آگئیں، اسلام آباد میں مزید 28 کیسز کی تصدیق کی گئی، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز کی تصدیق ہوئی، آزاد کشمیر میں بھی مزید ایک فرد اس وائرس کا شکار ہوگیا،

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، سب سے زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خواء میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 172 ہے، اس کے بعد سندھ میں 122 اموات ہوچکی ہیں، پنجاب میں 120 اموات، بلوچستان میں 19، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں ہیں۔