6313919781588594872

معاشی صورتحال اور زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے -وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے  معاشی صورتحال، زمینی حقائق اور اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی ، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں، عوامی نمائندگان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کریں۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں کیلئے حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر قواعدوضوابط تیار کئے گئے ہیں اور منتخب نمائندوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کیلئےعوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے، موجودہ وقت سارےاختلافات بھلا کر قوم کی خدمت کا تقاضاکرتاہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں ٹائیگر فورس پرپارٹی ارکان کوگائیڈ لائنز فراہم کر تے ہوئے فورس کوحلقوں میں متحرک کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ اتحاد اور ڈسپلن کیساتھ کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو بروے کار لانے کے لئے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں ، ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

حکومت مشکلات کے باوجود غریب افراد کی مدد کیلئے کوشاں ہے او 125 ارب روپے ان میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ جو کہ نہایت شفافیت سے 12 ہزار روپے کی فراہمی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کوروناوائرس سے درپیش مسئلے کے پیش نظر لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت نے ساڑھے بارہ کھرب روپے مالیت کا اقتصادی پیکیج دیا۔

عمران خان نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر بارہ بارہ ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جارہی ہے۔