890ed38f ea99 489d a682 d29abb7fb99c

وزیر اعظم عمران خان کی کینڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو وبا سے مقابلے میں مسائل کا سامنا ہے امید ہے کینیڈا قرضوں میں نرمی کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔وزیر اعظم نے کینڈین ہم منصب کو فون کرکے قیمتی جانوں کیضیاع پردکھ کااظہار کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کیشہریوں کی وطن واپسی پرتبادلہ خیال اور مشترکہ مفادکے امور پر پررابطیمیں رہنیپراتفاق کیا۔ عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کی صورتحال میں بھارت میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی اور نفرت انگیز سلوک پرتشویش کااظہار کیا اورکینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے بھی آگاہ کی۔ کورونا وائرس وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اورباہمی دل چسپی کیدیگرامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی غیر معمولی تباہی کی وجہ سیعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیرممالک کوانفیکشن پرقابوپانیمیں دشواریوں کا سامنا ہے۔ امیدہیکینیڈاقرضوں میں نرمی کیعالمی اقدام کی حمایت کریگا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر