52709707 303

ملک میں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 40 اموات ہوئی- کل اموات 526 ہو گئی۔

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث چالیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور مزید ایک ہزارانچاس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار پانچ سو پچاس ہو گئی ہے، سندھ میں آٹھ ہزار ایک سونواسی،پنجاب میں آٹھ ہزار چارسوبیس، خیبر پختونخوا میں تین ہزار چار سو ننانوے ، بلوچستان میں ایک ہزار چار سوپچانوے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چارسوپچاسی، گلگت  بلتستان  میں تین سو چھیاسی اور آزاد کشمیر میں چھہترافراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ چھ ہزار دوسو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 194 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 156 اموات، سندھ میں 148 اموات، بلوچستان میں 21، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 ہزار 178 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 32 ہزار 582 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔