730340 262370 5 akhbar

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کیسے اداکار ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: معروف اداکار نعمان اعجاز نے ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔ نعمان اعجاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں سے ہیں اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید پر تنقید پسند نہیں کی گئی الٹا انہوں نے نعمان اعجاز پر جوابی تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ سارا معاملہ ایک ویڈیو سے شروع ہوا جس میں اداکار نعمان اعجاز اور ہدایتکار واسع چوہدری مختلف اداکاروں سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران نعمان اعجاز نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اداکار بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں مگر ہمایوں ایسا نہیں کر پائے۔ نعمان نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید ایک دن حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ ہی جائیں گے، انسان کو نا امید نہیں ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں عدنان صدیقی سے متعلق سوال پر نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ بھی ہمایوں کے پیشوا اور انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، انہیں اس عمر میں بھی کامیابی ملی ہے تو اچھی بات ہے۔