EXookxwXQAUuBzU

کھلاڑیوں نے سابق کرکٹرز کے آن لائن سیشنز کو فائدہ مند قرار دیدیا

لاہور: کرکٹ لیجنڈز کا موجودہ کھلاڑیوں کو ویڈیوز کے ذریعے ٹپس دینے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے ویڈیوز کے ذریعے ٹپس دینے والا یہ سلسلہ 27 اپریل سے شروع ہوا اور 9 مئی کو اختتام پذیر ہوا، جہاں ماضی میں پاکستان کوشاندار فتوحات دلانے والے معروف کھلاڑیوں جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد، معین خان، یونس خان، محمد یوسف اور شعیب اختر نے خصوصی شرکت کی۔
لاک ڈاؤن کے سبب سابق کرکٹرز نے آن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو کارکردگی نکھارنے اور صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کےمفید گُر سیکھائیں۔ اس دوران ماضی کے عظیم کرکٹرز نے شرکاء کو اپنے کیرئیر کے اتار چڑھاؤ کی کہانیاں سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں کھیل میں نظم و ضبط، سخت محنت، خوداعتمادی اور یقین محکم کا جذبہ اپنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف کا تربیتی کمیپ کا اعلان

ان سیشنز میں تقریباَ 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز نے حصہ لیا، آن لائن سیشنز کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جوڑنے اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے مستفید کرنا تھا۔

بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آن لائن سیشنز کا حصہ بننے والے عظیم کھلاڑیوں کے مشکور ہیں، ان غیرمعمولی حالات میں گھروں تک محدود کرکٹرز کے لیےان مخصوص سیشنزکا انعقاد ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا ہے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ آن لائن سیشنز کا انعقاد ایک شاندار تجربہ رہا، جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

سرفراز احمد نے کہاکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق ایک ایسے شہر سے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کے لئےعظیم وکٹ کیپرزپیدا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک  ہی شہر سے تعلق کے سبب وہ معین خان اور راشد لطیف سے اکثر رہنمائی لیتے رہتے ہیں

یاسر شاہ کاکہنا ہے کہ مشتاق احمد نے ہر مشکل وقت میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، سابق کرکٹر نےمشکل کنڈیشنز میں بہتر باؤلنگ کے گُر سیکھائے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی موجودگی میں آن لائن سیشنز میں شرکت ایک اچھا تجربہ رہا، ان سیشنز میں انہوں نے سابق کرکٹرز کے تجربات کی روشنی میں دباؤ سے نمٹنا سیکھا، وسیم اکرم کے آن لائن سیشن کا حصہ بننا وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،عظیم فاسٹ باؤلرنے انہیں پراعتماد اور بے خوف باؤلنگ کا سبق دیا۔