Screen Shot 2020 05 11 at 6.40.36 PM

یہ وقت سیاست کانہیں ملک بہت مشکلات میں گھراہواہے – چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اورنرسزکوسلام پیش کرتاہوں،اسپیکراسدقیصرکی جلد صحت یابی کیلئےبھی دعاگوہوں،وزیراعظم اس ملک کاوزیرصحت بھی ہیں لیکن اسمبلی میں موجودنہیں،وزیراعظم کی ذمہ داری ہےکہ قوم کوکوروناپربریف کریں،وزیراعظم اگرآج ہاوَس میں موجودہوتےتواچھاہوتا.

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نےتقریر میں سندھ اور18ویں ترمیم کونشانہ بنایا،جب پاکستان میں یہ وباآئی تووزیراعظم کوتعاون کی پیشکش کی،تعاون کےبدلےمیں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور سندھ کےلوگوں کی کردارکشی کی گئی،آج ایک بارپھرقومی یکجہتی کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان صرف پی ٹی آئی کےنہیں پورےملک کےوزیراعظم ہیں.

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافےکاکریڈیٹ صوبوں اوربالخصوص سندھ کوجاتاہے،سندھ اورخیبرپختونخوانےٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانےکیلئےصوبائی وسائل استعمال کیے،ٹیسٹنگ صلاحیت میں مزیداضافہ ہوسکتاتھااگروفاق کی طرف سےمددکی جاتی،خیبرپختونخوامیں سب سےزیادہ اموات ہوئیں ،خیبرپختونخواکےوزیرصحت اوردیگرعملےنےبہت محنت کی جس پرسلام پیش کرتاہوں،سندھ میں روزانہ 5ہزارسےزائدٹیسٹ ہورہےہیں،ہمیں ہیلتھ سسٹم اورمعیشت کی بہتری کیلئےکام کرناہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ مانتےہیں18ویں ترمیم کےبعدصوبوں کوزیادہ وسائل ملے،صوبوں کاموجودہ بجٹ صحت کےشعبےکیلئےکافی نہیں.