Asia Development Bank

ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے صوبے کے چار بڑے شہروں میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے پراجیکٹ

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ، صوبے کے مختلف شہروں میں شہری سہولیات کی بہتری کے لئے منصوبوں پر بریفنگ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے صوبے کے چار بڑے شہروں میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے ایک پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔

ان شہروں میں پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان اور مینگورہ شامل ہیں، پراجیکٹ کے تحت ان شہروں میں پینے کے صاف پانی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، نکاسی آب، پارکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 9.50 ملین ڈالر خرچ ہونگے، ان منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری صوبائی حکومت کرےگی،ان منصوبوں پر اس سال کے آخر تک عملی کام شروع کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد
مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ممکن ہو جائے گی،
ان منصوبوں کی تفصیلی ڈیزائننگ پر کام اس سال جولائی تک مکمل کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت