Screen Shot 2020 05 12 at 6.07.24 PM

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں گے- وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کابینہ اجلاس کےبعد میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق تجاویزپیش کی گئیں،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،وزیراعظم نےکہاکہ توانائی کےشعبےکاملکی ترقی میں اہم کردارہے،اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت کاتعین کرنےکی ہدایت کی گئی، نیشنل کمیشن برائےاسٹیٹس وومین کےناموں کی منظوری دی گئی،کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی،نیشنل کمیشن برائےاسٹیٹس وومن کےناموں کی منظوری دی گئی.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتےہیں انتخابی عمل پرعوام کااعتمادبحال ہو،کابینہ کوبتایاگیا12اداروں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئی ہیں،وزیراعظم نےنوٹس لیتےہوئےایک ہفتےمیں تعیناتیوں سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی،وزیراعظم نےدیگراداروں میں بھی تعیناتیوں سےمتعلق رپورٹ طلب کی.

وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام لاک ڈاوَن کےدوران حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،سماجی فاصلوں کویقینی بناکرکوروناوباسےبچاجاسکتاہے،نیب ایک آزاد اورخودمختارادارہ ہے،جب کوئی پکڑاجاتاہےتوپھروہ نیب پراعتراضات اٹھاناشروع کردیتےہیں،.

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں گے،ہمیں پتہ تھا اپوزیشن لیڈر نےاجلاس بلایا ہےلیکن وہ نہیں آئیں گے،18ویں ترمیم آئین کاایک حصہ ہے،اپوزیشن لیڈرسےپوچھاجائےوہ قومی اسمبلی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟گورنرسندھ کی تبدیلی کی خبریں بےبنیادہیں.