وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے

ڈیسک رپورٹ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے، ویڈیو کانفرنس کے انعقاد سے شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر یکجہتی کے اظہار اور کوروناوائرس کی وبا کے حوالے سے متفقہ ردعمل وضع کرنےکا موقع ملے گا۔