kisspng watermelon juice fruit lycopene food watermelon juice 5b3f017c25eb88.8064615415308558041553 735x400 1

کورونا لاک ڈاؤں میں تربوز کا شربت گھر بنائیں

موسم گرمہ میں ہر جگہ ویسے تو تربوز کے شربت کے اسٹالز نظر آتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن سے اب یہ اسٹالز بھی کم تعداد میں لگے ہیں اور لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بازار کے کھانے پینے سے پرہیز کررہے ہیں۔
رمضان میں افطار کے دوران بھی لوگ ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کا شربت پینا پسند کرتے ہیں اور کیوں کہ آج کل تربوز کا موسم بھی ہے تو یقیناً بہت سے لوگوں کا اس گرمی میں تربوز کا شربت پینے کا دل بھی کررہا ہوگا۔
تربوز کو ٹھنڈا کرکے کھانا اسے زیادہ مزیدار بنا دیتا ہے، تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ شربت بنا کر بھی لیا جاسکتا ہے۔

افطاری کے لیے رمضان میں اپنے گھر والوں کے سامنے ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کا شربت پیش کریں، اور اس کی آسان ترکیب یہاں مندرجہ ذیل ہے:

تربوز کا شربت
اجزاء:
تربوز

کالا نمک

چینی

لیموں کا رس

برف

ترکیب:
تربوز کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں، اس کے بیجوں کو الگ کرلیں اس کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈال دیں، اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کرلیں۔

اسکے بعد شربت کو گرائنڈر سے نکال کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہوجائے۔
پھر ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، مزید ذائقہ بڑھانے کے لیے اپنے حساب سے لیموں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ آپ کا ٹھنڈا اور مزیدار شربت تیار ہے۔

کیٹاگری میں : صحت