اوورسیز پختونوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے- اسفندیارولی خان

پشاور : اسفندیارولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی نے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ بند کرنا پختونوں پر اپنے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے، بیرون ملک مقیم پشتون کروڑوں روپے زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، ناروا سلوک قابل مذمت ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ میتوں تک کو پشاور کے اپنے ائرپورٹ پر نہ آنے دینے سے ایک نہیں دو پاکستان کا نظریہ واضح ہورہا ہے، قرنطینہ مراکز کے پیسے بھی مسافروں سے لئے جارہے ہیں، حکومتی ادارے کیا کررہے ہیں؟
لاکھوں اوورسیز پاکستانی کاروبار کی بندش کے بعد بے روزگار ہوچکے ہیں،ابھی تک سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کافی نہیں، مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں.