Asad Umar Man in the eye of the storm..

کورونا پر قابو پانے کیساتھ بھوک اور غربت کے پہلوؤں کا بھی سوچنا ہے- اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کاقومی اسمبلی میں اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس نتیجے پر پہنچ رہی ہے کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، کورونا پر قابو پانے کیساتھ بھوک اور غربت کے پہلوؤں کا بھی سوچنا ہے،ہمیں توازن کی پالیسی اختیار کرتے ہوئےلوگوں کیساتھ معاشی تحفظ کو بھی یقینی بناناہے.

مزید پڑھیں:  پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے اعدادوشمار اور صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں، ملک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے،ایک لاکھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان کے استعمال کی ٹریننگ دی جائیگی.

مزید پڑھیں:  صوبہ بھرمیں اساتذہ کا تبادلہ ڈومیسائل کے مطابق کیا جائِے گا، مینا خان آفریدی