پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ الزامات اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کی پریس بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ الزامات اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا، بھارتی آرمی چیف کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مقامی مزاحمت بھارتی ظلم و بربریت کا نتیجہ ہے.

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کی قانو نی جدو جہد کو دہشتگردی قرار دینے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گی،عالمی برادری خطے کے امن و استحکام کیلئےبھارت کو ذمہ دارانہ طریقے سےچلنے کیلئے کہے
ترجمان دفترخارجہ