21017380551589717938

بھارت کشمیریوں کے حق خوداراویت کو دہشتگردی قرار دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں نریندر مودی کے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ سے متاثر نظریات کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے ، مقبوضہ علاقے میں غیر انسانی لاک ڈائون نافذ کرنے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دینے کے حوالے سے انتہائی واضح ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ بالکل واضح ہے، پہلے غیر قانونی الحاق سے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنا پھر ان سے انتہائی غیر انسانی سلوک اور طاقت کے بہیمانہ استعمال سے انہیں دبانا ہے۔ اورکہا کہ کشمیری خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروری اشیاء سے بھی محروم ہیں اور دوسرے قدم میں تین نکاتی حکمت عملی کے ذریعے انہیں انسانوں سے کم تر سمجھ کر ان سے بدسلوکی کرنا ہے جس میں خواتین اور بچوں کے خلاف پیلٹ گنز جیسے غیر انسانی ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے انہیں دبانے کی کوشش کرنا ہے، غیر انسانی کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کو خوراک سے ادویات تک ان کے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کرنا اور کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور دنیا سے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو تنہا کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکاگرین سگنل،ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری