ریل گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا فیصلہ آج کریں گے – شیخ رشید

اسلام آباد: ریلو ے کے وفاقی وزیرشیخ ر شیداحمد نے کہاہے کہ وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس طلب کیاہے، جس میں وہ ملک میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران تمام قواعدوضوابط پرعمل کیاجائے گا۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ اگروزیراعظم نے گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کی اجازت دی تو ملک بھرمیں بدھ سے گاڑیوں کی آمدورفت شروع کی جائے گی.