images 7

خیبرپختونخوا میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا وفاقی وزیر توانائی و بجلی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر توانائی و بجلی عمر ایوب کی ملاقات،ملاقات میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال،سوئی ناردرن گیس اور واپڈا کے اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود.

موسم سرما کے دوران ضلع سوات کے علاقے مینگورہ اور سیدو میں لوگوں کو گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے، اس مسلئے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، پشاور میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلےکو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، اگلے موسم سرماسے پہلے اس دیرینہ عوامی مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

سوئی گیس حکام کی وزیر اعلی کو بریفنگ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس سال ستمبر کے مہینے تک سوات کے علاقہ مٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا جائے گا، مینگورہ اور سیدو شریف میں گیس کے کم پریشر کا مسلہ حل کرنے کے لئے آٹھ انچ کی نئی لائین بچھائی جا رہی ہے،سوات کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے دو بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے.

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

کبل گرڈ اسٹیشن کے منصوبے پر کام کو تیز کیا جائے ، وزیر اعلی کی واپڈا حکام کو ہدایت ، سوات میں گیس سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر وزیراعلیٰ کو پیش کیا جائے، وفاقی وزیر کی ایس این جی پی ایل حکام کو ہدایت، اس حوالے سے پیشرفت کے بارے میں وزیر اعلی کو اگاہ رکھا جائے، وفاقی وزیر کی حکام کو ہدایت صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا وفاق وزیر کی یقین دہانی.