2015731 2012287595 4

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 1974 کیسز رپورٹ،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار 125 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 30 ہلاکتیں ، مجموعی اموات 903 ہوگئیں، ملک بھر میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 300 ہوگئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 16 ہزار 377 ہوگئی،دوسرے نمبر پر پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 346 ہوگئی،خیبر پختونخواہ میں 6061، بلوچستان میں 2692 کیسز رپورٹ،اسلام آباد میں 997، گلگت میں 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کرونا کیسز رپورٹ.

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب

جبکے خیبر پختونخواہ میں کرونا سے سب سے زیادہ 318 اموات ریکارڈ، سندھ میں 277 ، پنجاب میں 260 کورونا کے مریض جاں بحق، بلوچستان میں 36 ، اسلام آباد میں سات، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا سے متاثرہ 11 ہزار 922 مریض صحتیاب،چوبیس گھنٹوں میں 581 مریض صحتیاب ہوگئے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ 4918 مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں 4209، خیبر پختونخواہ میں 1783 مریض صحتیاب ہوچکے،بلوچستان میں 454 ، گلگت میں 368 مریض صحتیاب ،اسلام آباد میں 113 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض صحتیاب.

مزید پڑھیں:  پوری قوم چینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے،پاک فوج

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ،ملک بھر میں کورونا سے صحتیابی کی شرح اٹھائیس اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ.