l 603185 055353 updates

نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے منصوبوں کو بروقت حتمی شکل دی جائے – وزیر اعلی محمود خان

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا .اجلاس کے دوران مواصلات و تعمیرات، ہاوسنگ اور آبنوشی کے شعبوں کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں ان شعبوں کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا.متعلقہ صوبائی وزرا اور سکریٹریز کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکریٹری منصوبہ بندی کی شرکت. اجلاس کو مذکورہ شعبوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.اجلاس کو ضم شدہ اضلاع کے لئے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی.وزیر اعلی کو ان شعبوں میں رواں ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کے استعمال کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے گی.ضرورت کی بنیاد پر نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ضم شدہ اضلاع کے پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی.نئے ترقیاتی پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے لئے مختلف ہاوسنگ سکیمیں تجویز کی جائیں گی.نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے منصوبوں کو بروقت حتمی شکل دی جائے .وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع کی طرح ضم شدہ اضلاع میں بھی ای ٹینڈرنگ، ای بڈنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام متعارف کیا جائے.

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو