بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے- وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں سازشیں کررہا ہے.

ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے، اور وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ رہے ہیں جس میں انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا ۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں جعلی کارروائی کا بہانہ تلاش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت جعلی کارروائی کا ڈرامہ رچا سکتا ہے کیونکہ وہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت ، افغانستان میں بھی ترقی اورامن نہیں چاہتا جبکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ ہے.