بھارت کورونا بحران میں کشمریوں کی نسل کشی کر رہا ہے -چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کورونا بحران میں کشمریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہمارے پڑوس میں افغانستان مشکلات میں شکار ہے ، گزشتہ دنوں کابل ہسپتال میں دھماکہ ہوا بہت سے بچے اور مائیں شہید ہوئے، ساری دنیا مظلومین کو بھلا چکی ہے،آج مظلومین کے حوالے سے بہت بڑا دن ہے.

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ، حمایت مظلومین کانفرنس اچھا اقدام ہے،ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، فلسطینی ،کشمیری اور دنیا کے تمام مظلوموں کے ساتھ ہیں، ظلم کو ایک دن ختم ہونا ہے.