سندھ میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار964ہوگئی،سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 18 ہزار964ہوگئی،کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد14 ہزار 709 ہوگئی،کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں.

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 316 ہوگئی ، ضلع شرقی 230، جنوبی 157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،کورنگی 109، ملیر 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے،سندھ میں اس وقت 127 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے متاثرہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے.