پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،افغانستا ن میں جوکچھ بھی ہوا ظلم ہوا،ہم نے عز م کیا کہ کورونا سے نمٹنے کےلیے سہولیات افغانستان کوبھی فراہم کی جائیں گی ،پاکستان واحد ملک ہے جودہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے.

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں مہاجرین کو مشکلات کاسامنا ہے،عالمی برادری کومہاجرین کودرپیش مشکلات پرنوٹس لیناچاہیے.