Supreme court SC1121111111111111111

سپریم کورٹ کا کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد:حکم نامہ کے مطابق پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ہے،کورونا وائرس سے کئی اموات اور کئی مصدقہ مریض موجود ہے،کوروناکے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے ،کورونا وائرس حکومت کی ذمہ داریوں پر اضافی بوجھ ہے،وائرس کا سامنا کرنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے.

حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جدوجہد کرتی معیشت کو کورونا نے مزید جدوجہد میں ڈال دیا،عوام کا بنیادی حق ہے حکومت انہیں صاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرے،این ڈی ایم اے کورونا اور ٹڈی دَل سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،عدالت چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا اور ٹڈی دَل کیخلاف کامیابی کے لیے دعا گو ہے،این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا وائرس کیخلاف کوششوں سے متعلق پیس رفت رپورٹ دیں.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالت کاصوبائی حکومتیں،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو بھی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم، این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا کیخلاف کوششوں سے متعلق پیس رفت رپورٹ دیں.