5e9db2f3c6662

کامیابی اور دولت کسی بھی انسان کی فطرت تبدیل نہیں کرسکتی – نمرہ خان

ویب ڈسک : ہم میں سے ایسا کون ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کا خواہشمند نہیں ہے؟ لیکن زندگی کو کامیابی کی شاہراہ پر کیسے گامزن کیا جائے اِس بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

جدید دور کی کامیاب اور خوبرو اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ کامیابی اور دولت کسی بھی انسان کی فطرت تبدیل نہیں کرسکتی ،

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ کامیابی اور دولت سے انسان کی فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور اس کی سوچ اور لوگوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا نظریہ پہلے جیسا ہی رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور کامیابی ملنے کی صورت میں دولت بھی مل جاتی ہے تاہم ان چیزوں سے انسان کی فطرت سے کوئی تعلق نہیں ، وہ پہلے جیسا ہی رہے گا اور اپنی عادتوں کے مطابق ہی دوسروں کے ساتھ پیش آئے گا ۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات