pakistan government create history with highest ever loans since 1947 in fy 18 1532080145 8808

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24ہزار ارب روپے کے قرض کی تحقیقات مکمل

پشاور:تفصیلات کے مطابق قرضہ انکوائری کمیشن نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی، 2008سے 2018کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 1ہزار ارب روپے سےزائد نقصان.

رپورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، اورنج لائن ٹرین،بی آرٹی پشاور بس سمیت 1ہزار سے زائد منصوبوں کی انکوائری کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

اکنامک افئیر ڈویژن، وزارت خزانہ سمیت مختلف اعلی حکام پر ذمہ داری عائد، کئی منصوبو ں میں اختیارات کے ناجائز استعمال،کک بیکس کی نشاندہی بھی کی گئی.

انکوائری کمیشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارش،ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں قائم 11ماہ میں انکوائری مکمل ہوئی،کمیشن میں نیب، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی،ایف آئی اے سمیت 11ادارے شامل تھے،2ہزار400ارب روپے کے قرض میں منظور نظرافراد کو نوازنے کی انکوائری بھی کی گئی.

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار